Indigo

Loading Inventory...
Adventure Kahani

Adventure Kahani

By None

Current price: $35.99
Visit retailer's website
Adventure Kahani

By None

Adventure Kahani

Current price: $35.99
Loading Inventory...

Size: Paperback

Visit retailer's website
*Product information may vary - to confirm product availability, pricing, shipping and return information please contact Indigo
اردو کی نثری اصناف میں افسانے کو اہم حیثیت حاصل ہے۔ افسانے کے ابتدائی دور پر نظر ڈالی جائے، تو معلوم ہوتا ہے کہ افسانہ، کہانی کی پیدوار ہے۔ کہانی ہر دور میں لکھی، سنی اور سنائی گئی ہے۔ کہانی کی تاریخ خود نوعِ انسان جتنی ہی پرانی ہے۔ یہ انسانی فطرت ہے کہ وہ کہانی سننا اور سنانا پسند کرتا ہے، یعنی انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ وہ اپنے یا دوسروں کے حالات اور واقعات نہ صرف سننا پسند کرتا ہے بلکہ سنانے سے اپنے من کا بوجھ بھی ہلکا کرنا چاہتا ہے۔ قدیم زمانے میں جب انسان اس قدر زندگی کی مشکلات سے دو چار نہ تھا۔ صرف پیٹ بھرنے کے لیے دو وقت کی روٹی، اُوڑھنے بچھونے کے لیے چادر اور سر چھپانے کے لیے ایک سادہ سی جھونپڑی کی ضرورت پوری کرنے کے بعد وہ زندگی کے معاملات سے مکمل طور پر بے خبر تھا۔ سو کہانی سننا اور سنانا انسانی سماج کا حصہ بن گیا تھا۔ چوپالوں، حجروں، قصبوں اور گھروں میں قصہ خواں کہانی سنایا کرتے تھے اور دوسرے لوگ ان کہانیوں سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ یہ کہانیاں کبھی انسانی زندگی کی براہِ راست تشہیر کرتی تھیں یا سننے والوں کو خیالی دنیا میں لے جا کر جن اور پریوں، شہزادوں اور شہزادیوں کی حیرت انگیز زندگی کی سیر کراتی تھیں۔ غور کیا جائے، تو آج کا انسان بھی گوناگوں مصروفیات کے باوجود چند لمحوں کے لیے فلم یا ٹی وی ڈرامے دیکھ کر اپنے ذوق کی تسکین کرتا ہے۔ آج کا باشعور انسان بھی سُپرمین مووی دیکھنے کے لیے وقت نکالنے کی کوشش کرتا ہے۔کہانی کی تعریف مختلف اوقات میں مختلف ماہرین نے مختلف انداز میں کی ہے، جس کا ذکر اختصار کے ساتھ کچھ یوں ہے۔ محمد افضل رضا اپنی کتاب ''افسانہ تحقیق و تنقید میں'' کہانی کی کچھ اس طرح وضاحت کرتے ہیں ''ابتدا میں اگر انسان اپناحال احوال الفاظ کی صورت میں اپنے دوستوں کو نہ بیان کر سکتا ہو، تو ہو سکتا ہے کہ انہوں نے اشاروں سے کام لیا ہو۔ اپنا تجربہ و مشاہدہ اور واردات، اشاروں کی زبان میں بیان کیے ہوں جس سے کہانی کی ابتدا ہوئی۔''

More About Indigo at Erin Mills Town Centre

The largest book retailer in Canada also offers toys, music, home décor, gifts and lifestyle products. What's Inside...Books, Magazines, CD’s and DVD’s, Toys and Gifts, Home Accents, Electronics, Baby’s and Children’s Section, Bath and Body, Kitchen and Bedroom, Stationary Located outside in the exterior plaza.

5015 Glen Erin Dr, Mississauga, ON L5M 0R7, Canada

Find Indigo at Erin Mills Town Centre in Mississauga ON

Visit Indigo at Erin Mills Town Centre in Mississauga ON
Powered by Adeptmind